ترجمہ و تفسیر — سورۃ النبأ (78) — آیت 8

وَّ خَلَقۡنٰکُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ﴿۸﴾
اور ہم نے تمھیں جوڑا جوڑا پیدا کیا۔ En
(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
En
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 8){ وَ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا:} خود اپنے آپ کو دیکھ لو، ہم نے تمھیں نر اور مادہ پیدا کیا، مختلف رنگوں، بے شمار شکلوں اور صورتوں میں پیدا کیا۔ پہلی دفعہ پیدا کرنے پر تمھاری عقل کو تعجب نہیں ہوا تو دوبارہ پیدا کرنے پر کیوں ہوتا ہے؟ { اَزْوَاجًا زَوْجٌ} کی جمع ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

8۔ اور تمہیں جوڑے [6] جوڑے پیدا کیا
[6] مرد وزن کی تخلیق :۔
بقائے نوع کے لیے ہم نے انسان کی دو بڑی انواع مرد اور عورت پیدا کیں۔ ان انواع میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے فطری کشش رکھتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے راحت و سکون کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں محبت اور مودت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کی لابدی ضرورت ہیں اور ایک دوسرے کے بغیر ان کا زندگی گزارنا مشکل ہے۔ بقائے نوع انسانی کا مقصد کچھ کم اہم نہ تھا۔ ان دونوں میں کشش، سکون اور محبت پیدا کر کے اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بڑا پر لطف بنا دیا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔