ترجمہ و تفسیر — سورۃ النبأ (78) — آیت 4

کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
ہرگز نہیں، عنقریب وہ جان لیں گے۔ En
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
En
یقیناً یہ ابھی جان لیں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5،4) ➊ { كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ …: كَلَّا } کا لفظ عربی میں عموماً اپنے سے پہلے والے کلام کو غلط اور بعد والے کلام کو صحیح قرار دینے کے لیے آتا ہے۔ مطلب یہ کہ قیامت کے متعلق اختلاف ڈالنا، انکار کرنا یا شک کرنا بالکل غلط ہے اور اس کا آنا بالکل یقینی ہے۔
➋ {سَيَعْلَمُوْنَ:} عنقریب وہ جان لیں گے یعنی اگر ان کی عقل قیامت کو نہیں مانتی اور اس میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں تو مرنے سے تو نہ یہ انکار کر سکتے ہیں، نہ شک کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس میں کسی کا اختلاف ہے، تو بس مرنے کی دیر ہے، اس کے ساتھ ہی قیامت اور دوسری تمام حقیقتیں جنھیں یہ لوگ خلاف عقل قرار دے رہے ہیں، سب ان کی آنکھوں کے سامنے آجائیں گی۔ تاکید کے لیے دوبارہ { ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ } فرمایا ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

4۔ ہرگز نہیں، جلد ہی انہیں معلوم ہو جائے گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔