ترجمہ و تفسیر — سورۃ النبأ (78) — آیت 33

وَّکَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ﴿ۙ۳۳﴾
اور ابھری چھاتیوں والی ہم عمر لڑکیاں۔ En
اور ہم عمر نوجوان عورتیں
En
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 32 میں تا آیت 34 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

33۔ 1 کَوَاعِبَ کَاعِبَۃً کی جمع ہے، یہ کَعْبً (ٹخنہ) سے ہے، ابھرا ہوا ہوتا ہے، ان کی چھاتیوں میں بھی ایسا ہی ابھار ہوگا، جو ان کے حسن و جمال کا ایک مظہر ہے۔ اَتْرَاب، ُ ہم عمر۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

33۔ نوجوان [22] اور ہم عمر عورتیں
[22] ﴿كواعب﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿كَوَاعِبَ ﴿كعب﴾ بمعنی ٹخنہ، پھر جو کوئی ابھار ٹخنہ کی مانند ہو اس پر بھی ﴿كعب﴾ کا اطلاق ہوتا ہے۔ ﴿كعبت الجاريه﴾ بمعنی لڑکی کے پستان ابھر آئے اور بڑے ہوئے اور ﴿كعب﴾ بمعنی عورت کے ابھرے ہوئے پستان اور کاعب اور کاعبہ اس نوجوان عورت کو کہتے ہیں جس کے پستان ابھر آئے ہوں اور اس کی جمع ﴿كواعب﴾ آتی ہے۔ یعنی اہل جنت کو باغات اور انگوروں کے علاوہ نوخیز عورتیں بھی ملیں گی جو ہم عمر ہوں گی۔ ہم عمر کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ وہ آپس میں ہم عمر ہوں گی اور دوسرا یہ کہ وہ اپنے جنت کے خاوندوں کی بھی ہم عمر ہوں گی۔ یعنی ان کے خاوندوں کو بھی جوان بنا کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔