(آیت 20) ➊ {وَسُيِّرَتِالْجِبَالُفَكَانَتْسَرَابًا: ”سَرَابًا“} جو دوپہر کے وقت دور سے دیکھنے والے کو پانی کی طرح نظر آتا ہے مگر حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا، اسی طرح پہاڑ ریت بن جائیں گے جو دور سے پانی کی طرح نظر آتی ہے مگر حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہو تا۔ ➋ قرآن میں قیامت کے دن پہاڑوں پر گزرنے والے مختلف احوال بیان ہوئے ہیں، سب سے پہلے صور کی آواز کے ساتھ زمین اور پہاڑ ایک چوٹ سے توڑ دیے جائیں گے، فرمایا: «وَحُمِلَتِالْاَرْضُوَالْجِبَالُفَدُكَّتَادَكَّةًوَّاحِدَةً» [الحاقۃ: ۱۴]”اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھایا جائے گا اور دونوں ایک ہی بار ٹکرا دیے جائیں گے۔“ پھر بھربھری ریت ہو جائیں گے جو خود بخود گرتی جا رہی ہو، فرمایا: «وَكَانَتِالْجِبَالُكَثِيْبًامَّهِيْلًا» [المزمل: ۱۴]”اور پہاڑ گرائی ہوئی ریت کے ٹیلے ہو جائیں گے۔“ پھر دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے، فرمایا: «وَتَكُوْنُالْجِبَالُكَالْعِهْنِالْمَنْفُوْشِ» [القارعۃ: ۵]”اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔“ پھر بکھرا ہوا غبار بن جائیں گے، فرمایا: «فَكَانَتْهَبَآءًمُّنْۢبَثًّا» [الواقعۃ: ۶]”پس وہ پھیلا ہوا غبار بن جائیں گے۔“ پھر بادلوں کی طرح چلیں گے، جیساکہ فرمایا: «وَهِيَتَمُرُّمَرَّالسَّحَابِ» [النمل: ۸۸]”حالانکہ وہ بادلوں کے چلنے کی طرح چل رہے ہوں گے۔“ پھر سراب بن جائیں گے، جیسے یہاں فرمایا ہے، پھر ان میں سے کچھ بھی نہیں رہے گا، فقط چٹیل زمین رہ جائے گی جس میں کوئی بلندی یا پستی نہیں ہوگی، جیساکہ فرمایا: «فَيَذَرُهَاقَاعًاصَفْصَفًا (106) لَّاتَرٰىفِيْهَاعِوَجًاوَّلَاۤاَمْتًا» [طٰہٰ: 107،106]”پھر وہ اسے ایک چٹیل میدان بنا کر چھوڑے گا، جس میں تونہ کوئی کجی دیکھے گا اور نہ کوئی ابھری ہوئی جگہ۔“
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
20۔ 1 وہ ریت جو دور سے پانی محسوس ہوتی ہو، پہاڑ بھی دور سے نظر آنے والی چیز بن کر رہ جائیں گے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
20۔ اور پہاڑ چلائے [15] جائیں گے تو وہ چمکتی ریت بن جائیں گے
[15] پہاڑوں کی زمین میں گرفت ڈھیلی پڑ جائے گی۔ ان کے مقامات میں تبدیلی واقع ہو جائے گی پھر ان کے پتھر ایک دوسرے سے ٹکرا ٹکرا کر بالآخر چمکتی ریت کے تودے بن جائیں گے جن پر ایک خاص زاویہ سے دیکھنے سے معلوم ہو گا کہ یہ گویا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے۔ پھر ان کی یہ کیفیت بھی نہ رہے گی بلکہ ہوا ان ریت کے تودوں کو ادھر سے ادھر اڑاتی پھرے گی۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔