ترجمہ و تفسیر — سورۃ المرسلات (77) — آیت 5

فَالۡمُلۡقِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۵﴾
پھر جو ( دلوں میں) یاد( الٰہی) ڈالنے والی ہیں! En
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
En
اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 4 میں تا آیت 6 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ پھر (دلوں میں اللہ کی) یاد ڈالتی [2] ہیں
[2] بعض مفسرین نے ﴿فَالْمُلْقِيٰتِ ذِكْرًا سے بھی ہوائیں ہی مراد لی ہیں۔ کیونکہ آواز بھی ہوا کے ذریعہ ہی لوگوں کے کانوں تک پہنچتی ہے اگر ہوا نہ ہوتی تو وحی کی آواز نہ لوگوں کے کانوں میں پڑ سکتی تھی اور نہ ہی اس سے وہ کچھ نصیحت حاصل کر سکتے تھے اور بعض مفسرین نے اس سے مراد فرشتے لیے ہیں جو وحی کو پیغمبروں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ یا دوسرے لوگوں کے دلوں میں القاء و الہام کا سبب بنتے ہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔