(آیت 31) ➊ {يُدْخِلُمَنْيَّشَآءُفِيْرَحْمَتِهٖ:} ”وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے“ یہ اس سوال کا جواب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب لوگوں کو ہدایت کیوں نہیں دی؟ فرمایا ہدایت و رحمت کا مالک اللہ تعالیٰ ہے، مالک اپنی چیز جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے، کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا، جیسا کہ فرمایا: «لَايُسْـَٔلُعَمَّايَفْعَلُوَهُمْيُسْـَٔلُوْنَ» [الأنبیاء: ۲۳]”اس سے نہیں پوچھا جاتا اس کے متعلق جو وہ کرے اور ان سے پوچھاجاتا ہے۔“ ➋ {وَالظّٰلِمِيْنَاَعَدَّلَهُمْعَذَابًااَلِيْمًا:} یعنی اس نے ظالموں کے لیے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے۔ یہاں {”الظّٰلِمِيْنَ“} سے مراد مشرک ہیں، کیونکہ سب سے بڑے ظالم وہی ہیں، جیسا کہ فرمایا: «اِنَّالشِّرْكَلَظُلْمٌعَظِيْمٌ» [لقمان: ۱۳]”بے شک شرک یقینا بہت بڑا ظلم ہے۔ “ معلوم ہوا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے محروم انھی کو رکھتا ہے جو ظالم ہیں، جیسے فرمایا: «يُضِلُّبِهٖكَثِيْرًاوَّيَهْدِيْبِهٖكَثِيْرًاوَمَايُضِلُّبِهٖۤاِلَّاالْفٰسِقِيْنَ (26) الَّذِيْنَيَنْقُضُوْنَعَهْدَاللّٰهِمِنْۢبَعْدِمِيْثَاقِهٖوَيَقْطَعُوْنَمَاۤاَمَرَاللّٰهُبِهٖۤاَنْيُّوْصَلَوَيُفْسِدُوْنَفِيالْاَرْضِاُولٰٓىِٕكَهُمُالْخٰسِرُوْنَ» [البقرۃ: 27،26]”وہ اس(قرآن) کے ساتھ بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور بہت سے لوگوں کو ہدایت دیتا ہے اور اس کے ساتھ گمراہ نہیں کرتا مگر نافرمانوں کو۔ وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو، اسے پختہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اس چیز کو قطع کرتے ہیں جس کے متعلق اللہ نے حکم دیا کہ اسے ملایا جائے اور زمین میں فساد کرتے ہیں، یہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔“ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہمیں بھی اپنی رحمت میں داخل فرمائے اور عذابِ الیم سے محفوظ رکھے۔ (آمین)
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
31۔ 1 والظالمین اس لیے منصوب ہے کہ اس سے پہلے یعذب محذوف ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
31۔ وہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب [34] تیار کر رکھا ہے۔
[34] یعنی جو انسان اس دنیا میں اپنے اختیار کا صحیح استعمال کرے گا اور کائنات کی دوسری اشیاء کی طرح اپنے آپ کو اللہ کا تابع فرمان رکھے گا۔ اسے تو اللہ اپنی رحمت سے جنت میں داخل کرے گا اور جو اس اختیار کا غلط استعمال کرے گا اور اللہ کا سرکش اور نافرمان بن کر زندگی گزارے گا اسے مرنے کے ساتھ ہی دکھ دینے والے عذاب سے دوچار کر دے گا۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں