وَ اَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَکَانُوۡا لِجَہَنَّمَ حَطَبًا ﴿ۙ۱۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور جو ظالم ہیں تو وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور جو ﻇالم ہیں وه جہنم کا ایندھن بن گئے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
اس آیت کی تفسیر آیت 14 میں تا آیت 16 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
اس سے معلوم ہوا کہ انسانوں کی طرح جنات بھی دوزخ اور جنت میں جانے والے ہوں گے ان میں جو کافر ہیں وہ جہنم میں اور مسلمان جنت میں جائیں گے یہاں تک جنات کی گفتگو ختم ہوگئی۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔