ترجمہ و تفسیر — سورۃ المعارج (70) — آیت 35

اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾
یہی لوگ جنتوں میں عزت دیے جانے والے ہیں۔ En
یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
En
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 35){ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ:} یہی لوگ ہیں جو تھڑدلی، بے صبری اور شدید بخل سے محفوظ ہیں اور انھی کو جنتوں میں عزت عطا ہو گی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

35۔ یہی لوگ عزت و احترام کے ساتھ جنتوں میں رہیں گے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔