ترجمہ و تفسیر — سورۃ المعارج (70) — آیت 25

لِّلسَّآئِلِ وَ الۡمَحۡرُوۡمِ ﴿۪ۙ۲۵﴾
سوال کرنے والے کے لیے اور (اس کے لیے) جسے نہیں دیا جاتا۔ En
(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا
En
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 24 میں تا آیت 26 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

25۔ 1 محروم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو رزق سے ہی محروم ہے وہ بھی جو کسی آفت سماوی وارضی کی زد میں آکر اپنی پونجی سے محروم ہوگیا اور وہ بھی جو ضرورت مند ہونے کے باوجود اپنی صفت تعفف کی وجہ سے لوگوں کی عطا اور صدقات سے محروم رہتا ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

25۔ سائل اور (سوال سے بچنے کی بنا پر) محروم

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔