ترجمہ و تفسیر — سورۃ المعارج (70) — آیت 15

کَلَّا ؕ اِنَّہَا لَظٰی ﴿ۙ۱۵﴾
ہرگز نہیں! یقینا وہ (جہنم) ایک شعلہ مارنے والی آگ ہے۔ En
(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
En
(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 15) {كَلَّا اِنَّهَا لَظٰى: كَلَّا } یعنی ایسا ہر گز نہیں ہوگا کہ وہ اپنے فدیہ میں کسی اور کو عذاب کے حوالے کرکے بچ جائے، بلکہ وہ جہنم ایک شعلے مارنے والی آگ ہے۔ { لَظٰى لَظِيَ يَلْظٰي لَظًي} (ع) آگ کا بھڑکنا، شعلے مارنا۔ مصدر بمعنی اسم فاعل برائے مبالغہ ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

15۔ 1 یعنی وہ جہنم، یہ اس کی شدت حرارت کا بیان ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

15۔ ہر گز ایسا نہیں ہو گا وہ آگ ہو گی

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔