ترجمہ و تفسیر — سورۃ الحاقة (69) — آیت 48

وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴۸﴾
اور بے شک یہ (قرآن) ڈرنے والوں کے لیے یقینا ایک نصیحت ہے۔ En
اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے
En
یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 48) {وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ:} یعنی اس نصیحت سے فائدہ وہی اٹھائیں گے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہیں۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

48۔ 1 کیونکہ وہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ورنہ قرآن تو سارے ہی لوگوں کے لیے نصیحت لے کر آیا ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

48۔ یہ تو یقیناً پرہیزگاروں کے لئے ایک نصیحت ہے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔