(آیت 23){ قُطُوْفُهَادَانِيَةٌ: ”قَطَفَيَقْطِفُ“} (ض) پھل توڑنا۔ {”قُطُوْفٌ“”قِطْفٌ“} (قاف کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، وہ پھل جو توڑے جائیں۔ {”دَانِيَةٌ“} قریب۔ یعنی وہ خوشے اورپھل جھکے ہوئے ہوں گے کہ آدمی کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں انھیں لے سکے گا۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
23۔ 1 یعنی بالکل قریب ہونگے کوئی لیٹے لیٹے بھی توڑنا چاہے گا تو ممکن ہوگا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
23۔ جس کے پھلوں کے گچھے جھک رہے ہوں گے
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔