(آیت 46){ اَمْتَسْـَٔلُهُمْاَجْرًا …:} ان کے اسلام قبول نہ کرنے کا ایک عذر یہ ہو سکتا ہے کہ آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہوں جو ان کے لیے خواہ مخواہ کی چٹی اور بوجھ ہو، ظاہر ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
46۔ 1 یہ خطاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے لیکن سرزنش ان کو کی جا رہی ہے جو آپ پر ایمان نہیں لا رہے تھے۔