ترجمہ و تفسیر — سورۃ القلم (68) — آیت 40

سَلۡہُمۡ اَیُّہُمۡ بِذٰلِکَ زَعِیۡمٌ ﴿ۚۛ۴۰﴾
ان سے پوچھ ان میں سے کون اس کا ضامن ہے؟ En
ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟
En
ان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہ دار (اور دعویدار) ہے؟ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 40){ سَلْهُمْ اَيُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِيْمٌ:} ان سے پوچھیے! ان میں سے کون اس کا ذمہ لیتا ہے کہ آخرت میں انھیں وہی ملے گا جو وہ کہیں گے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

40۔ 1 کہ کیا وہ قیامت والے دن ان کے لئے وہی کچھ فیصلہ کروائے گا، جو اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے لئے فرمائے گا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

40۔ آپ ان سے پوچھیے کہ اس بات کا ضامن کون ہے؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔