ترجمہ و تفسیر — سورۃ الواقعة (56) — آیت 45

اِنَّہُمۡ کَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِکَ مُتۡرَفِیۡنَ ﴿ۚۖ۴۵﴾
بے شک وہ اس سے پہلے نعمتوں میںپالے ہوئے تھے۔ En
یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
En
بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 45){ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِيْنَ:} یعنی ان کا یہ انجام بد اس لیے ہوا کہ اس سے پہلے دنیا میں انھیں ہر طرح کی خوش حالی عطا کی گئی تھی، مگر اس خوش حالی نے ان پر الٹا اثر کیا اور وہ شکر گزار ہونے کے بجائے نافرمانی پر تل گئے اور حلال و حرام کی پروا کیے بغیر اپنے نفس کی لذتوں میں منہمک ہو گئے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

45-1یعنی دنیا اور آخرت سے غافل ہو کر عیش و عشرت کی زندگی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

45۔ بلا شبہ اس (انجام) سے پہلے یہ عیش کیا کرتے تھے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔