(آیت 38،37) {عُرُبًااَتْرَابًا (37) لِّاَصْحٰبِالْيَمِيْنِ: ”عُرُبًا“”عَرُوْبٌ“} (بفتح عین) کی جمع ہے، جیسے {”رَسُوْلٌ“} کی جمع {”رُسُلٌ“} ہے۔ یہ {”أَعْرَبَفُلَانٌفِيْقَوْلِهٖ“} سے ہے، جب کوئی شخص فصاحت اور حسنِ بیان سے بات کرے۔ یعنی میٹھی میٹھی باتوں اور ناز و انداز سے خاوند کا دل لبھانے والی اور اس کی محبت حاصل کرنے والی عورتیں، خاوند کی محبوب عورتیں۔{”اَتْرَابًا“”تِرْبٌ“} کی جمع ہے، ہم عمر جو مل کر مٹی میں کھیلتے رہے ہوں۔ {”لِاَصْحٰبِالْيَمِيْنِ“”اَتْرَابًا“} سے متعلق ہے، یعنی وہ اصحاب الیمین کی ہم عمر ہوں گی۔ ہم عمری میں جو موافقت پائی جاتی ہے وہ اس کے سوا میں حاصل نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ ان آیات کا یہ مطلب نہیں کہ سابقون کو ملنے والی نعمتیں اور ہوں گی اور اصحاب الیمین کو ملنے والی دوسری، بلکہ دونوں کو ملنے والی بے شمار نعمتیں مشترک ہوں گی، مثلاً جنت کے پھل، مکانات، نہریں، بیویاں، خدام وغیرہ۔ ہاں، ان کی کیفیت میں ضرور فرق ہو گا کہ سابقون کو ملنے والی نعمتیں اصحاب الیمین کو ملنے والی نعمتوں سے اعلیٰ درجے کی ہوں گی۔ دونوں کے لیے نعمتوں کے بیان سے مقصود ترغیب اور ان کا شوق دلانا ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
37۔ جو اپنے شوہروں [20] سے محبت کرنے والی اور ان کے ہم عمر [21] ہوں گی
[20] ﴿عرباً اتراباً﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿عُرُبًا﴾﴿عُرُوْبٌ﴾ کی جمع ہے اور عروب کے معنی ہیں اپنے خاوند سے محبت کرنے والی عورت اور بمعنی بہت ہنسنے ہنسانے والی اور خوش ذوق اور ناز و ادا سے اپنے خاوند کو لبھانے والی عورت۔ [21]﴿أتْرَابٌ﴾﴿تُرَابٌ﴾ بمعنی مٹی اور ﴿تارَب﴾ ایک ساتھ مٹی میں کھیلنا۔ ہم عمر ہونا۔ دوست ہونا۔ اور ﴿ترب﴾ بمعنی ہم عصر، ہم عمر ساتھی اور ﴿ترب﴾ کی مونث تربۃ ہے اور ﴿ترب﴾ اور ﴿تربة﴾ دونوں کی جمع ﴿اتراب﴾ آتی ہے۔ لیکن ﴿اتراب﴾ کا لفظ عموماً عورتوں کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔ گویا ﴿اتراب﴾ سے مراد ایسی دوست اور ہم عمر عورتیں ہیں جن کے مزاج میں بھی پوری ہم آہنگی پائی جاتی ہو۔ یہ عورتیں آپس میں بھی ہم عمر ہوں گی اور نوجوان ہی رہیں گی اور اپنے خاوندوں سے بھی عمر کا تناسب برابر قائم رہے گا۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔