(آیت 18) ➊ { بِاَكْوَابٍوَّاَبَارِيْقَ: ”أَكْوَابٌ“”كُوْبٌ“} کی جمع ہے، برتن جس کی نہ دستی ہو نہ ٹونٹی۔ {”اَبَارِيْقَ“”إِبْرِيْقٌ“} کی جمع ہے، مادہ اس کا {”بَرْقٌ“} (چمک) ہے، وہ برتن جس کی ٹونٹی یا پکڑنے کی دستی ہو یا دونوں ہوں۔ چمک کی وجہ سے اس کا نام {”إِبْرِيْقٌ“} رکھا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ فارسی لفظ ”ابریز“ کا معرب ہے۔ ➋ { وَكَاْسٍمِّنْمَّعِيْنٍ:} اس کے لیے دیکھیے سورۂ صافات (۴۵)کی تفسیر۔