ترجمہ و تفسیر — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 66

فِیۡہِمَا عَیۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ ﴿ۚ۶۶﴾
ان دونوں میں جوش مارتے ہوئے دو چشمے ہیں۔ En
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
En
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 66){ فِيْهِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ: نَضَخَ يَنْضَخُ نَضْخًا} (ف) {اَلْمَاءُ} پانی کا جوش سے نکلنا۔ یعنی ان دونوں جنتوں میں دو جوش مارنے والے چشمے ہوں گے۔ { عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ } اور { عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ } کے تقابل کے لیے دیکھیے اسی سورت کی آیت (۵۰) کی تفسیر۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

66۔ 1 یہ صفت تَجْرِیَانِ سے ہلکی ہے اَلْجَرْیءِ اَقْوَیٰ مِنَ النَّفْخِ (ابن کثیر)

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

66۔ ان دونوں میں دو چشمے ہوں گے (فوارہ کی طرح) ابلتے [41] ہوئے
[41] ﴿نَضَخَ کا معنی پانی کا چشمہ سے زور سے پھوٹنا۔ مگر ﴿نَضَخٌ میں جوش مارنے کی وجہ کثرت آب اور دباؤ ہوتی ہے نہ کہ حرارت اور نضاخ موسلادھار بارش کو بھی کہتے ہیں۔ اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ چشموں کے سوراخ تنگ اور پانی کی کثرت روانی کی تیزی کی وجہ سے وہ چشمے جوش مار رہے ہوں گے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔