ترجمہ و تفسیر — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 64

مُدۡہَآ مَّتٰنِ ﴿ۚ۶۴﴾
دونوں سیاہی مائل گہرے سبز ہیں۔ En
دونوں خوب گہرے سبز
En
جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 64){ مُدْهَآمَّتٰنِ: اِدْهَمَّ يَدْهَمُّ اِدْهِمَامًا} (افعلال) سیاہ ہونا اور {اِدْهَامَّ يَدْهَامُّ اِدْهِيْمَامًا} (افعیلال) بہت سیاہ ہونا۔ یعنی وہ دونوں باغ گہرے سبز ہوں گے جیسے بہت سیاہ ہوں۔ پہلے دو باغوں میں شاخوں اور پتوں کی کثرت کا ذکر ہے جن کے ضمن میں ان کا گہرا سبز ہونا خود بخود آ جاتا ہے اور یہاں صرف ان کے گہرے سبز رنگ کا ذکر ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

64۔ 1 کثر سیرابی اور سبزے کی فروانی کی وجہ سے وہ مائل بہ سیاہی ہوں گے

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

64۔ یہ دونوں گہرے سبز [40] ہوں گے
[40] ﴿مُدْهَامَّتٰنِ ﴿دَهَمٌ بمعنی کسی چیز کا تاریکی میں ڈھک جانا۔ کہتے ہیں ﴿دَهَمَتِ النَّارُ الْقَدَرَ یعنی آگ نے ہنڈیا کو سیاہ کر دیا۔ اس آیت میں مفہوم یہ ہے کہ ان دونوں باغوں کے درختوں کے پتے اتنے گہرے سبز ہوں گے جیسے سیاہ ہو رہے ہوں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔