مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

ترجمہ و تفسیر — سورۃ النجم (53) — آیت 38

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ﴿ۙ۳۸﴾
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان ) کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔
یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 38){ اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى: اَلَّا تَزِرُ } اصل میں { أَنْ لاَ تَزِرُ} ہے، {أَنْ} تفسیریہ ہے یا {أَنَّهُ} کی تخفیف ہے۔ یہاں سے ابراہیم اور موسیٰ علیھما السلام کے صحیفوں میں سے چند احکام نقل فرمائے ہیں، ان میں سے پہلا یہ ہے کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان) کسی دوسری (جان) کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انعام (۱۶۴)، بنی اسرائیل (۱۵) اور فاطر (۱۸)۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

38۔ کہ ”کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔