(آیت 31) {قُلْتَرَبَّصُوْافَاِنِّيْمَعَكُمْمِّنَالْمُتَرَبِّصِيْنَ:} اس کا یہ مطلب نہیں کہ انتظار کر کے دیکھ لو، تم ہی مرو گے میں نہیں مروں گا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ تم میرا انجام دیکھو میں تمھارا انجام دیکھتا ہوں۔ تمھارا انجام ناکامی اور ہلاکت ہے، میرا انجام کامیابی اور نجات ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
31۔ 1 یعنی دیکھو! موت پہلے کسے آتی ہے؟ اور ہلاکت کس کا مقدر ہے۔