ترجمہ و تفسیر — سورۃ الذاريات (51) — آیت 35

فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ کَانَ فِیۡہَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۳۵﴾
سو ہم نے اس (بستی) میں ایمان والوں سے جو بھی تھا نکال لیا۔ En
تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا
En
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 35) {فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ:} عذاب آنے سے پہلے لوط علیہ السلام کے گھر والوں کو اس بستی سے نکالنے کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۸۱) اور سورۂ حجر (۶۵)۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

35۔ 1 یعنی عذاب آنے سے پہلے ہم ان کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دے دیا تاکہ وہ عذاب سے محفوظ رہیں۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

35۔ پھر وہاں جتنے مومن تھے ہم نے انہیں نکال لیا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔