(آیت 5) ➊ { اَمْرًامِّنْعِنْدِنَا:} یعنی یہ سارے فیصلے ہمارے حکم سے ہوتے ہیں۔ مراد ان فیصلوں کی اہمیت اور عظمت پر متنبہ کرنا ہے کہ وہ فیصلے کسی معمولی ہستی کے نہیں ہوتے، بلکہ کائنات کے مالک کی طرف سے صادر ہوتے ہیں۔ ➋ { اِنَّاكُنَّامُرْسِلِيْنَ:} یعنی ہم یہ کتاب نازل کرتے وقت رسول کو بھیجنے والے تھے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
5۔ 1 یعنی سارے فیصلے ہمارے حکم و اذن اور ہماری تقدیر و مشیت سے ہوتے ہیں۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
5۔ بلا شبہ ہم ہی رسول بھیجنے والے ہیں
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔