(آیت 8){ اِنَّالَّذِيْنَاٰمَنُوْاوَعَمِلُواالصّٰلِحٰتِ …:”مَمْنُوْنٍ“”مَنَّيَمُنُّمَنًّا“} (ن) {”الْحَبْلَ“} رسی کو کاٹ دینا۔ کفار کے ساتھ ہی ایمان اور عمل صالح والوں کا انجام ذکر فرمایا کہ ان کے لیے ایسا اجر ہے جو کبھی قطع نہیں کیا جائے گا۔ مراد جنت اور اس کی نعمتیں ہیں جو کبھی ختم یا کم ہونے والی نہیں، بلکہ دائمی اور ہر دن زیادہ ہونے والی ہیں، جیسا کہ فرمایا: «لَامَقْطُوْعَةٍوَّلَامَمْنُوْعَةٍ» [الواقعۃ: ۳۳]”(جنت کے پھل) نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہو گی۔“ اور فرمایا: «عَطَآءًغَيْرَمَجْذُوْذٍ»[ھود: ۱۰۸]”ایسا عطیہ جو قطع کیا جانے والا نہیں۔“ اور فرمایا: «اِنَّهٰذَالَرِزْقُنَامَالَهٗمِنْنَّفَادٍ» [صٓ: ۵۴]”بلاشبہ یقینا یہ ہمارا رزق ہے، جس کے لیے کسی صورت ختم ہونا نہیں ہے۔“ بعض مفسرین نے اس لفظ کو {”مَنَّيَمُنُّمَنًّا“} (احسان جتانا) سے قرار دے کر مطلب یہ کیا ہے کہ جنت کی نعمتوں کا ان پر احسان نہیں جتایا جائے گا۔ مگر ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ معنی درست نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ تو احسان جتلاتا ہے اور جتلائے گا اور یہ اس کا حق ہے، کیونکہ ایمان کی ہدایت اور توفیق اس نے عطا فرمائی، فرمایا: «بَلِاللّٰهُيَمُنُّعَلَيْكُمْاَنْهَدٰىكُمْلِلْاِيْمَانِاِنْكُنْتُمْصٰدِقِيْنَ» [الحجرات: ۱۷]”کہہ دے مجھ پر اپنے اسلام کا احسان نہ رکھو، بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمھیں ایمان کے لیے ہدایت دی، اگر تم سچے ہو۔“ اور جنتی کہیں گے: «فَمَنَّاللّٰهُعَلَيْنَاوَوَقٰىنَاعَذَابَالسَّمُوْمِ» [الطور: ۲۷]”پھر اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں زہریلی لو کے عذاب سے بچا لیا۔“
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
8۔ 1 اجر غیر ممنون کا وہی مطلب ہے جو عطاء غیر مجذوذ ہود کا ہے یعنی نہ ختم ہونے والا اجر۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
8۔ بلا شبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی منقطع [7] نہ ہو گا۔
[7] ﴿مَنَّ﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿غيْرَمَمْنُوْنٍ﴾ کے بھی دو معنی ہیں۔ ﴿مَنَّ﴾ کا معنی کسی چیز کا آہستہ آہستہ کم ہو کر ختم ہو جانا اور اس کا سلسلہ منقطع ہو جانا بھی ہے اور اس کا دوسرا معنی احسان کرنا اور احسان جتلانا بھی ہے۔ پہلا معنی تو ترجمہ سے واضح ہیں۔ دوسرے معنی کے لحاظ سے مطلب یہ ہو گا کہ اہل جنت کو جو نعمتیں بھی میسر ہوں گی ان کا کبھی احسان نہیں جتلایا جائے گا۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔