ترجمہ و تفسیر — سورۃ ص (38) — آیت 52

وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ ﴿۵۲﴾
اور ان کے پاس نگاہ نیچے رکھنے والی ہم عمر عورتیں ہوں گی۔ En
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی
En
اور ان کے پاس نیچی نظروں والی ہم عمر حوریں ہوں گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 52تا54) {وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ …:} یعنی جن کی نظریں اپنے خاوندوں سے آگے بڑھنے والی نہیں ہوں گی۔ { اَتْرَابٌ تِرْبٌ} کی جمع ہے جو {تُرَابٌ} (مٹی) سے مشتق ہے، ہم عمر جو بچپن میں مل کر مٹی کے ساتھ کھیلتے رہے ہوں۔ یعنی وہ بیویاں خاوندوں کی ہم عمر اور ہم مزاج ہوں گی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

52۔ 1 یعنی جن کی نگاہیں اپنے خاوندوں سے حد سے بڑھنے والی نہیں ہونگی۔ اَتْرَاب تِرْب کی جمع ہے، ہم عمر لا زوال حسن و جمال کی حامل (فتح القدیر)

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

52۔ نیز ان کے پاس نگاہیں جھکائے رکھنے والی ہم عمر [57] بیویاں بھی ہوں گی۔
[57] ﴿اتراب﴾ کا لغوی مفہوم :۔
﴿اتراب﴾ بمعنی ایسی ہم عمر عورتیں جن کے مزاج میں ہم آہنگی بھی پائی جاتی ہو۔ اس کی پھر دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ وہ عورتیں باہم ہم عمر ہوں، دوسرے یہ کہ وہ اپنے خاوندوں کی ہم عمر ہوں اور یہ دونوں صورتیں ممکن ہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔