25۔ تب ہم نے ان کی یہ غلطی معاف کر دی اور ہمارے ہاں یقیناً اسے بڑا قرب ملے گا اور اچھی باز گشت [32] ہو گی
[32] یعنی اس غلطی سے ان کے تقرب اور مرتبہ میں کچھ فرق نہیں آیا۔ صرف تھوڑی سی تنبیہ کر دی گئی۔ کیونکہ مقربین کی چھوٹی سی غلطی بھی بڑی سمجھی جاتی ہے۔