ترجمہ و تفسیر — سورۃ الصافات (37) — آیت 59

اِلَّا مَوۡتَتَنَا الۡاُوۡلٰی وَ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ﴿۵۹﴾
مگر ہماری پہلی موت اور نہ ہم کبھی عذاب دیے جانے والے ہیں۔ En
ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
En
بجز پہلی ایک موت کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 58 میں تا آیت 60 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

59۔ 1 جو دنیا میں آچکی۔ اب ہمارے لئے موت ہے نہ عذاب۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

59۔ ہمیں پہلی بار ہی مرنا تھا (جو مر چکے) اور اب ہمیں عذاب بھی نہیں ہو گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔