ترجمہ و تفسیر — سورۃ الصافات (37) — آیت 178

وَ تَوَلَّ عَنۡہُمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۱۷۸﴾ۙ
اور ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے۔ En
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو
En
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 179،178) {وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍ …:} تاکید کے لیے بات دوبارہ دہرائی، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی ہو اور شاید کفار عبرت حاصل کرلیں۔ یہاں صرف { اَبْصِرْ } فرمایا، {أَبْصِرْهُمْ} نہیں فرمایا، اس لیے کہ پہلے ان کا ذکر ہو چکا ہے، یا اس لیے کہ پہلے صرف کفار مکہ کو دیکھنے کا حکم ہے، اب عموم کے لیے {هُمْ} کو حذف کر دیا کہ صرف کفار قریش ہی کو نہیں بلکہ سب جھٹلانے والوں کو اور ان کے ہر حال کو دیکھتے جاؤ، بہت جلد وہ بھی انجام دیکھ لیں گے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

178۔ اور ان سے کچھ مدت اعراض کیجئے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔