ترجمہ و تفسیر — سورۃ الصافات (37) — آیت 169

لَکُنَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۹﴾
تو ہم ضرور اللہ کے چنے ہوئے بندے ہوتے۔ En
تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے
En
تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 168 میں تا آیت 170 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

169۔ 1 ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے، یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں یا کوئی ہاوی ہمیں وعظ و نصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

169۔ تو ہم اللہ کے مخلص بندے ہوتے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔