ترجمہ و تفسیر — سورۃ الصافات (37) — آیت 135

اِلَّا عَجُوۡزًا فِی الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ En
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
En
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 134 میں تا آیت 136 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

135۔ 1 اس سے مراد حضرت لوط ؑ کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ اس بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسے اپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چناچہ وہ بھی ہلاک کردی گئی۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

135۔ سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں [77] میں سے تھی۔
[77] سیدنا لوط علیہ السلام اور ان کی قوم:۔
سیدنا لوطؑ کی بیوی جو اپنے شوہر کی خائن تھی۔ اس کی تمام وفاداریاں مجرم قوم کے ساتھ تھیں۔ گھر میں کوئی مہمان آ جاتا تو وہی ان مجرموں کو خفیہ اشارے کرتی تھی۔ ہجرت کے وقت سیدنا لوطؑ کو خصوصی ہدایت تھی کہ وہ تمہارے ساتھ نہیں جائے گی۔ بلکہ مجرموں جیسا ہی اس کا بھی حشر ہو گا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔