ترجمہ و تفسیر — سورۃ فاطر (35) — آیت 21

وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الۡحَرُوۡرُ ﴿ۚ۲۱﴾
اور نہ سایہ اور نہ لوُ۔ En
اور نہ سایہ اور دھوپ
En
اور نہ چھاؤں اور نہ دھوپ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 21) {وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الْحَرُوْرُ: الْحَرُوْرُ } سخت گرم ہوا، لُو۔ یہ ثواب اور عذاب یعنی جنت و جہنم کی مثال ہے کہ جنت سایہ ہے اور جہنم لُو۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

21۔ 1 یہ ثواب و عتاب یا جنت و دوزخ کی تمثیل ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

21۔ اور نہ سایہ اور دھوپ ایک جیسی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔