ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشعراء (26) — آیت 95

وَ جُنُوۡدُ اِبۡلِیۡسَ اَجۡمَعُوۡنَ ﴿ؕ۹۵﴾
اور ابلیس کے تمام لشکر بھی۔
اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)
اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی، وہاں

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 94 میں تا آیت 96 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

95-1اس سے مراد وہ لشکر ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرتے تھے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

95۔ اور ابلیس کے سب لشکروں [67] کو بھی
[67] اہل دوزخ کو دوزخ میں پھنکنے کا طریقہ یہ ہو گا پہلے ایک دوزخی کو اوندھے منہ دوزخ میں پھینکا جائے گا، اوپر سے دوسرے کو، پھر اوپر سے تیسرے کو، گویا ان کو دوزخ میں اس بیدردی سے پھینکا جائے گا جیسے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کو پھینکا جاتا ہے۔ اور دوزخ میں یوں پھینکے جانے والے لوگ تین طرح کے ہوں گے ایک مشرک لوگ اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرنے والے، دوسرے ان کے معبود، خواہ وہ جاندار ہوں یا بے جان تاکہ مشرکوں کی حسرت میں مزید اضافہ ہو۔ اور تیسرے ابلیس کے لشکر جو ان کی گمراہیوں کا اصل سبب بنے تھے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔