ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشعراء (26) — آیت 85

وَ اجۡعَلۡنِیۡ مِنۡ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۸۵﴾
اور مجھے نعمت کی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔
اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 85) {وَ اجْعَلْنِيْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيْمِ: وَرَثَةِ } کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ مومنون کی آیت (۱۱) پچھلی آیت میں دنیا کی سعادت مانگی اور اس آیت میں آخرت کی سعادت طلب کی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

85۔ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں [61] میں شامل فرما
[61] وارث تو وہ اس لحاظ سے ہوں گے کہ ان کے جد امجد کا اصل مسکن جنت ہی تھا۔ اور جنت کے وارث صالحین ہی ہوں گے۔ جن کے ساتھ ملانے کے لئے حضرت ابراہیمؑ دعا فرما رہے ہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔