ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشعراء (26) — آیت 75

قَالَ اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا کُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۷۵﴾
کہا تو کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے۔
ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو
آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 76،75) {قَالَ اَفَرَءَيْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَ …: اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ } کے الفاظ سے ابراہیم علیہ السلام یہ باور کروا رہے ہیں کہ کسی دین کے حق ہونے کے لیے بس یہ دلیل کافی نہیں کہ وہ قدیم آبا و اجداد کے وقت سے چلا آ رہا ہے۔ دنیا کے کسی بھی کام میں پہلے لوگوں کی غلطی ثابت ہو جائے تو اسے فوراً چھوڑ دیتے ہو، تو کیا دین ہی اتنا بے حیثیت ہے کہ غلط جان کر بھی نسلوں کی نسلیں آنکھیں بند کرکے اس پر چلتی جائیں اور مکھی پر مکھی مارتی جائیں؟

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

75-1افرائیتم کے معنی ہیں فھل أبصٓرتم وتفکرتم کیا تم نے غور و فکر کیا؟

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

75۔ ابراہیم نے کہا: ”بھلا دیکھو تو جن کو تم پوجتے ہو

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔