ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشعراء (26) — آیت 73

اَوۡ یَنۡفَعُوۡنَکُمۡ اَوۡ یَضُرُّوۡنَ ﴿۷۳﴾
یا تمھیں فائدہ دیتے، یا نقصان پہنچاتے ہیں؟
یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 72 میں تا آیت 74 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

73-1یعنی اگر تم ان کی عبادت ترک کردو تو کیا وہ تمہیں نقصان پہنچاتے ہیں؟

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

73۔ یا تمہیں کچھ فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے [50] ہیں؟“
[50] حضرت ابراہیمؑ کا اگلا سوال یہ تھا کہ جب تم انھیں پکارتے ہو تو یہ کوئی جواب دیتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس سوال کا جواب نفی میں ہی ہو سکتا تھا۔ بھلا پتھر کے خود ساختہ بتوں کا سننے یا سن کر جواب دینے سے کیا کام؟ حضرت ابراہیمؑ نے اگلا سوال یہ کیا کہ یہ بت تمہارا کچھ سنوار یا بگاڑ سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب بھی نفی میں ہی ہو سکتا تھا بھلا جو بت اپنے وجود، اپنی حفاظت اور اپنے وجود کی بقا تک کے لئے اپنے عقیدت مندوں کے محتاج ہوں۔ یہ سنتے ہوں نہ بولتے ہوں۔ وہ اپنے عقیدت مندوں کو کون سی حاجت پوری کر سکتے ہیں یا ان کی کوئی تکلیف رفع کر سکتے ہیں؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔