ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشعراء (26) — آیت 203

فَیَقُوۡلُوۡا ہَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَ ﴿۲۰۳﴾ؕ
تو وہ کہیں کیا ہم مہلت دیے جانے والے ہیں۔
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 202 میں تا آیت 204 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

23-1لیکن مشاہدہ عذاب کے بعد مہلت نہیں دی جاتی، نہ اس وقت کی توبہ ہی مقبول ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

203۔ اس وقت وہ کہیں گے کہ ”کیا ہمیں کچھ مہلت مل سکتی ہے؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔