اس آیت کی تفسیر آیت 198 میں تا آیت 200 میں گزر چکی ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
199-1یعنی کسی عجمی زبان میں نازل کرتے تو یہ کہتے کہ یہ ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتا۔ جیسے (وَلَوْجَعَلْنٰهُقُرْاٰنًااَعْجَمِيًّالَّـقَالُوْالَوْلَافُصِّلَتْاٰيٰتُهٗڼءَاَعْجَمِيٌّوَّعَرَبِيٌّ ۭ قُلْهُوَلِلَّذِيْنَاٰمَنُوْاهُدًىوَّشِفَاۗءٌ ۭ وَالَّذِيْنَلَايُؤْمِنُوْنَفِيْٓاٰذَانِهِمْوَقْرٌوَّهُوَعَلَيْهِمْعَمًى ۭ اُولٰۗىِٕكَيُنَادَوْنَمِنْمَّكَانٍۢبَعِيْدٍ) 41۔ فصلت:44) میں ہے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
199۔ جو انھیں پڑھ کو سناتا تو بھی یہ اس پر [117] ایمان نہ لاتے
[117] موجودہ صورت حال یہ ہے کہ نبی بھی عربی ہے اور قرآن بھی عربی زبان میں ہے تو ان کافروں کو یہ شبہ پڑ گیا ہے کہ کہیں قرآن اس نے خود ہی نہ تصنیف کر ڈالا ہو۔ اب فرض کیجئے کہ ہم یہی فصیح عربی زبان والا قرآن کسی عجمی پر نازل کرتے تو ان پر شک و شبہ کرنے کے لئے دوسری کئی راہیں کھل جاتیں۔ مثلاً یہ کہہ دیتے کہ یہ آیات اللہ نے جبریل کے ذریعہ اس پر نازل نہیں کیں بلک اسے تو کوئی جن یا شیطان پڑھا جاتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ ”خوے بد را بہانہ بسیار“ والا معاملہ ہے۔ نیت میں فتور ہو تو شک و شبہ کے بہانے ہزاروں مل سکتے ہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
نئے مضامین کی اپڈیٹس کے لیے ہماری میلنگ لسٹ میں شامل ہوں
قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مضامین براہ راست اپنے ان باکس میں پائیں
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔