مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّۃٍ اَجَلَہَا وَ مَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ ﴿۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
کوئی امت اپنے مقرر وقت سے نہ آگے بڑھتی ہے اور نہ وہ پیچھے رہتے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت5){وَ مَا يَسْتَاْخِرُوْنَ:} یعنی نہ وہ وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہو سکتی ہے اور نہ وقت مقرر پر ہلاک ہونے سے بچ سکتی ہے۔ نیز دیکھیے سورۂ انعام (۲)۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
5۔ 1 جس بستی کو بھی نافرمانی کی وجہ سے ہلاک کرتے ہیں، تو فوراً ہلاک نہیں کر ڈالتے، بلکہ ہم ایک وقت مقرر کئے ہوئے ہیں، اس وقت تک اس بستی والوں کو مہلت دی جاتی ہے لیکن جب وہ مقررہ وقت آجاتا ہے تو انھیں ہلاک کردیا جاتا ہے پھر وہ اس سے آگے یا پیچھے نہیں ہوتے۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
5۔ کوئی قوم اس مقررہ مدت سے پہلے ہلاک نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس مدت کے بعد بچی رہ سکتی ہے
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔