ترجمہ و تفسیر — سورۃ الهمزة (104) — آیت 9

فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ٪﴿۹﴾
لمبے لمبے ستونوں میں ۔ En
(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
En
بڑے بڑے ستونوں میں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 8 میں میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

9۔ (جبکہ وہ) اونچے اونچے ستونوں [8] میں (گھرے ہوں گے)
[8] اس آیت کے کئی مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ یہ آگ ہی لمبے لمبے ستونوں کی طرح بلند ہو گی۔ جس میں یہ بند کیے جائیں گے۔ دوسرا یہ کہ آگ کے لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ جکڑ کر اوپر سے منہ بند کر دیا جائے گا اور تیسرا یہ کہ دوزخ کا منہ بند کرنے کے بعد اس کے اوپر لمبے لمبے ستون کھڑے کر دیئے جائیں گے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔