ترجمہ و تفسیر — سورۃ القارعة (101) — آیت 7

فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾
تو وہ خوشی کی زندگی میں ہو گا۔ En
وہ دل پسند عیش میں ہو گا
En
وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 7) {فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ: عَاشَ يَعِيْشُ عَيْشًا وَمَعَاشًا وَ عِيْشَةً وَ مَعِيْشَهً} (ض) زندگی والا ہونا۔ { عِيْشَةٍ فِعْلَةٌ} کے وزن پر مصدر ہے، جو حالت اور کیفیت پر دلالت کرتا ہے، تو { عِيْشَةٍ } زندگی کی حالت۔ { رَاضِيَةٍ رَضِيَ يَرْضٰي رِضًا} (س) سے ہے، یہاں { رَاضِيَةٍ } بمعنی { ذَاتُ الرِّضَا} ہے، یعنی خوشی والی زندگی، جیسے { تَامِرٌ} کھجور والے کو اور {لَابِنٌ} دودھ والے کو کہا جاتا ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 یعنی ایسی زندگی جس کو وہ صاحب زندگی پسند کرے گا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

7۔ وہ تو دل پسند عیش میں ہو گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔