ترجمہ و تفسیر — سورۃ العاديات (100) — آیت 10

وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوۡرِ ﴿ۙ۱۰﴾
اور جو کچھ سینوں میں ہے ظاہر کر دیا جائے گا۔ En
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
En
اور سینوں کی پوشیده باتیں ﻇاہر کر دی جائیں گی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 10){ وَ حُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ:} دوسرے اعمال تو پہلے ہی ظاہر ہو چکے تھے، مگر دل کی نیت اور ارادے کے متعلق خیال ہو سکتا تھا کہ اسے کون جانتا ہے، تو اس وقت وہ بھی ظاہر کر دیے جائیں گے،جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏يَوْمَ تُبْلَى السَّرَآىِٕرُ» ‏‏‏‏ [الطارق: ۹] جس دن پوشیدہ راز ظاہر کیے جائیں گے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

حصل، میز وبین یعنی سینوں کی باتوں کو ظاہر اور کھول دیا جائے گا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

10۔ اور جو کچھ سینوں میں (چھپے ہوئے راز) ہیں انہیں [10] ظاہر کر دیا جائے گا
[10] اس کی تشریح سورۃ الطارق کی آیت ﴿يَوْمَ تُبْلَي السَّرَايِٕرُ کے تحت حاشیہ نمبر 7 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔