حدیث نمبر: 3373
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَقَدْ رَوَى وَكِيعٌ ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ هَذَا الْحَدِيثَ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ ، وَأَبُو الْمَلِيحِ اسْمُهُ صَبِيحٌ ، سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُهُ : وَقَالَ : يُقَالُ لَهُ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حُمَيْدٍ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اللہ سے سوال نہیں کرتا ۱؎ اللہ اس سے ناراض اور ناخوش ہوتا ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
وکیع اور کئی راویوں نے یہ حدیث ابوالملیح سے روایت کی ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ابوالملیح کا نام صبیح ہے ، میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو ایسا ہی کہتے ہوئے سنا ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں فارسی بھی کہا جاتا ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
وکیع اور کئی راویوں نے یہ حدیث ابوالملیح سے روایت کی ہے ، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ، ابوالملیح کا نام صبیح ہے ، میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو ایسا ہی کہتے ہوئے سنا ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں فارسی بھی کہا جاتا ہے ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی نہ توبہ و استغفار کرتا ہے اور نہ دنیوی و اخروی اپنی ضرورت کی چیزیں طلب کرتا ہے، اللہ سے دعا سے بالکل ہی بے نیازی برتنا ہے۔