حدیث نمبر: 2099
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي فِي مِيرَاثِهِ ، قَالَ : " لَكَ السُّدُسُ " فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ ، فَقَالَ : " لَكَ سُدُسٌ آخَرُ " فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ ، قَالَ : " إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَفِي الْبَابِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا : میرا پوتا مر گیا ہے ، مجھے اس کی میراث میں سے کتنا حصہ ملے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہیں چھٹا حصہ ملے گا ، جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلا کر کہا : ” تمہیں ایک اور چھٹا حصہ ملے گا “ ، پھر جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلایا کر فرمایا : ” دوسرا چھٹا حصہ بطور خوراک ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں معقل بن یسار رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں معقل بن یسار رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔