حدیث نمبر: 1715
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ الْمُشْرِكِينَ أَرَادُوا أَنْ يَشْتَرُوا جَسَدَ رَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، فَأَبَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَهُمْ إِيَّاهُ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْحَكَمِ ، وَرَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ أَيْضًا عَنْ الْحَكَمِ ، وقَالَ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ : سَمِعْتُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، يَقولُ : ابْنُ أَبِي لَيْلَى لَا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ ، وقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل : ابْنُ أَبِي لَيْلَى صَدُوقٌ وَلَكِنْ لَا نَعْرِفُ صَحِيحَ حَدِيثِهِ مِنْ سَقِيمِهِ وَلَا أَرْوِي عَنْهُ شَيْئًا ، وَابْنُ أَبِي لَيْلَى صَدُوقٌ فَقِيهٌ ، وَرُبَّمَا يَهِمُ فِي الْإِسْنَادِ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، قَالَ : فُقَهَاؤُنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شُبْرُمَةَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` مشرکین نے ایک مشرک کی لاش کو خریدنا چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ،
۲- ہم اسے صرف حکم کی روایت سے جانتے ہیں ، اس کو حجاج بن ارطاۃ نے بھی حکم سے روایت کیا ہے ،
۳- احمد بن حنبل کہتے ہیں : ابن ابی لیلیٰ کی حدیث قابل حجت نہیں ہے ،
۴- محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں : ابن ابی لیلیٰ صدوق ہیں لیکن ہم کو ان کی صحیح حدیثیں ان کی ضعیف حدیثوں سے پہچان نہیں پاتے ، میں ان سے کچھ نہیں روایت کرتا ہوں ، ابن ابی لیلیٰ صدوق ہیں فقیہ ہیں ، لیکن بسا اوقات ان سے سندوں میں وہم ہو جاتا ہے ،
۵- سفیان ثوری کہتے ہیں : ہمارے فقہاء ابن ابی لیلیٰ اور عبداللہ بن شبرمہ ہیں ۔