حدیث نمبر: 1423
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا هَمَّامٌ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ , عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ : عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ , وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَشِبَّ , وَعَنِ الْمَعْتُوهِ حَتَّى يَعْقِلَ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب , عَنْ عَائِشَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ , وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ , عَنْ عَلِيٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَذَكَرَ بَعْضُهُمْ : وَعَنِ الْغُلَامِ حَتَّى يَحْتَلِمَ , وَلَا نَعْرِفُ لِلْحَسَنِ سَمَاعًا مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ , وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ , عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ عَلِيٍّ , مَوْقُوفًا وَلَمْ يَرْفَعْهُ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ , قَالَ أَبُو عِيسَى : قَدْ كَانَ الْحَسَنُ فِي زَمَانِ عَلِيٍّ وَقَدْ أَدْرَكَهُ , وَلَكِنَّا لَا نَعْرِفُ لَهُ سَمَاعًا مِنْهُ , وَأَبُو ظَبْيَانَ اسْمُهُ : حُصَيْنُ بْنُ جُنْدَبٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین طرح کے لوگ مرفوع القلم ہیں ( یعنی قابل مواخذہ نہیں ہیں ) : سونے والا جب تک کہ نیند سے بیدار نہ ہو جائے ، بچہ جب تک کہ بالغ نہ ہو جائے ، اور دیوانہ جب تک کہ سمجھ بوجھ والا نہ ہو جائے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- اس سند سے علی رضی الله عنہ کی حدیث حسن غریب ہے ،
۲- یہ حدیث کئی اور سندوں سے بھی علی رضی الله عنہ سے مروی ہے ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ،
۳- بعض راویوں نے «وعن الغلام حتى يحتلم» کہا ہے ، یعنی بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے مرفوع القلم ہے ،
۴ - علی رضی الله عنہ کے زمانے میں حسن بصری موجود تھے ، حسن نے ان کا زمانہ پایا ہے ، لیکن علی رضی الله عنہ سے ان کے سماع کا ہمیں علم نہیں ہے ،
۵- یہ حدیث : عطاء بن سائب سے بھی مروی ہے انہوں نے یہ حدیث بطریق : «أبي ظبيان عن علي بن أبي طالب عن النبي صلى الله عليه وسلم» اسی جیسی حدیث روایت کی ہے ، اور اعمش نے بطریق : «أبي ظبيان عن ابن عباس عن علي» موقوفاً روایت کیا ہے ، انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ،
۶- اس باب میں عائشہ رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے ،
۷- اہل علم کا عمل اسی حدیث پر ہے ۔