حدیث نمبر: 1382
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا , أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا , فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ , أَوْ طَيْرٌ , أَوْ بَهِيمَةٌ , إِلَّا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب , عَنْ أَبِي أَيُّوبَ , وَجَابِرٍ , وَأُمِّ مُبَشِّرٍ , وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو بھی مسلمان کوئی درخت لگاتا ہے یا فصل بوتا ہے اور اس میں سے انسان یا پرند یا چرند کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- انس رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابوایوب ، جابر ، ام مبشر اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- انس رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابوایوب ، جابر ، ام مبشر اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔