کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: لونڈی کو آزاد کر کے اس سے شادی کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ الْفَضْلِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثَةٌ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ : عَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ مَوَالِيهِ فَذَاكَ يُؤْتَى أَجْرَهُ مَرَّتَيْنِ ، وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ جَارِيَةٌ وَضِيئَةٌ فَأَدَّبَهَا فَأَحْسَنَ أَدَبَهَا ثُمَّ أَعْتَقَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَهَا يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ فَذَلِكَ يُؤْتَى أَجْرَهُ مَرَّتَيْنِ ، وَرَجُلٌ آمَنَ بِالْكِتَابِ الْأَوَّلِ ثُمَّ جَاءَ الْكِتَابُ الْآخَرُ فَآمَنَ بِهِ فَذَلِكَ يُؤْتَى أَجْرَهُ مَرَّتَيْنِ " . حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحٍ وَهُوَ ابْنُ حَيٍّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ أَبِي مُوسَى حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَأَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى اسْمُهُ : عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، وَرَوَى شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ، وَصَالِحُ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ هُوَ : وَالِدُ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین لوگ ہیں جنہیں دہرا اجر دیا جاتا ہے : ایک وہ بندہ جو اللہ کا حق ادا کرے اور اپنے مالک کا حق بھی ، اسے دہرا اجر دیا جاتا ہے ، اور دوسرا وہ شخص جس کی ملکیت میں کوئی خوبصورت لونڈی ہو ، وہ اس کی تربیت کرے اور اچھی تربیت کرے پھر اسے آزاد کر دے ، پھر اس سے نکاح کر لے اور یہ سب اللہ کی رضا کی طلب میں کرے ، تو اسے دہرا اجر دیا جاتا ہے ۔ اور تیسرا وہ شخص جو پہلے کتاب ( تورات و انجیل ) پر ایمان لایا ہو پھر جب دوسری کتاب ( قرآن مجید ) آئی تو اس پر بھی ایمان لایا تو اسے بھی دہرا اجر دیا جاتا ہے “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1116
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1956)
تخریج حدیث «صحیح البخاری/العلم 31 (97) ، والجہاد 14 (3011) ، و أحادیث الأنبیاء 47 (3446) ، والنکاح 13 (13 (5083) ، صحیح مسلم/الإیمان 70 (154) ، سنن النسائی/النکاح 65 (3346) ، سنن ابن ماجہ/النکاح 42 (1956) ، ( تحفة الأشراف : 9107) ، مسند احمد (4/395، 414) ، سنن الدارمی/النکاح 46 (2290) (صحیح)»