حدیث نمبر: 1100
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ ؟ " فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ؟ " فَقُلْتُ : لَا بَلْ ثَيِّبًا ، فَقَالَ : " هَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ " ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَاتَ وَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعًا ، فَجِئْتُ بِمَنْ يَقُومُ عَلَيْهِنَّ ، قَالَ : فَدَعَا لِي . قَالَ : وَفِي الْبَاب ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے ایک عورت سے شادی کی پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو آپ نے پوچھا : ” جابر ! کیا تم نے شادی کی ہے ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں کی ہے ، آپ نے فرمایا : ” کسی کنواری سے یا بیوہ سے ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، غیر کنواری سے ۔ آپ نے فرمایا : ” کسی ( کنواری ) لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی ، تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی ؟ “ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ( میرے والد ) عبداللہ کا انتقال ہو گیا ہے ، اور انہوں نے سات یا نو لڑکیاں چھوڑی ہیں ، میں ایسی عورت کو بیاہ کر لایا ہوں جو ان کی دیکھ بھال کر سکے ۔ چنانچہ آپ نے میرے لیے دعا فرمائی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابی بن کعب اور کعب بن عجرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابی بن کعب اور کعب بن عجرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ۔