حدیث نمبر: 571
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كُنْتَ فِي الصَّلَاةِ فَلَا تَبْزُقْ عَنْ يَمِينِكَ ، وَلَكِنْ خَلْفَكَ أَوْ تِلْقَاءَ شِمَالِكَ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِكَ الْيُسْرَى " . قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، وَأَنَسٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَحَدِيثُ طَارِقٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ ، قَالَ : وسَمِعْت الْجَارُودَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ وَكِيعًا ، يَقُولُ : لَمْ يَكْذِبْ رِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ فِي الْإِسْلَامِ كَذْبَةً . قَالَ : وقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ : أَثْبَتُ أَهْلِ الْكُوفَةِ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´طارق بن عبداللہ محاربی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم نماز میں ہو تو اپنے دائیں طرف نہ تھوکو ، اپنے پیچھے یا اپنے بائیں طرف یا پھر بائیں پاؤں کے نیچے ( تھوکو ) “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- طارق رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابوسعید ، ابن عمر ، انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۳- اہل علم کا عمل اسی پر ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- طارق رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابوسعید ، ابن عمر ، انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۳- اہل علم کا عمل اسی پر ہے ۔
حدیث نمبر: 572
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا " . قَالَ أَبُو عِيسَى : وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسجد میں تھوکنا گناہ ہے ۔ اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا “ ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی مٹی وغیرہ ڈال کر چھپا دینا۔