کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: عورتوں کے مسجد جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 570
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ " . فَقَالَ ابْنُهُ : وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا ، فَقَالَ : فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ ، أَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَتَقُولُ : لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ ؟ ! قَالَ : وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مجاہد کہتے ہیں :` ہم لوگ ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس تھے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو “ ، ان کے بیٹے بلال نے کہا : اللہ کی قسم ! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۔ وہ اسے فساد کا ذریعہ بنا لیں گی ، تو ابن عمر رضی الله عنہما نے کہا : اللہ تجھے ایسا ایسا کرے ، میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اور تو کہتا ہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں ابوہریرہ ، عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔
وضاحت:
۱؎: احمد کی روایت میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں تجھ سے بات نہیں کروں گا۔ اللہ اکبر! صحابہ کرام رضی الله عنہم اجمعین کے نزدیک یہ قدر تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام اور آپ کی سنت کی۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / أبواب السفر / حدیث: 570
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، صحيح أبي داود (577)
تخریج حدیث «صحیح البخاری/الأذان 166 (865) ، (متابعةً) صحیح مسلم/الصلاة 30 (442) ، سنن ابی داود/ الصلاة 53 (568) ، سنن النسائی/المساجد 15 (707) ، سنن ابن ماجہ/المقدمة 2 (16) ، ( تحفة الأشراف : 7385) ، مسند احمد (2/7، 9، 16، 36، 39، 43، 90، 127، 140، 143، 151) (صحیح)»